ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات سے پاک معاشرہ، پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی،300 بوتل شراب برآمد،
ڈیرہ غازی خان(فخرالزمان لکھیسر) ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات سے پاک معاشرہ، پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی،300 بوتل شراب برآمد،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کا کرائم کے خلاف مشن جاری، دوران کاروائی منشیات فروش شراب سمیت گرفتار۔ \
پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ ایس ایچ او افتخار احمد ملکانی کو اطلاع ملی کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ شراب فروش مرزا محمد الطاف ولد فتح محمد سکنہ بلاک ڈی شراب کو گٹوں میں بھر کر فروخت کے لئے لے کر جارہا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم مرزا محمد الطاف کو 300 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا اور گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے