’تعلیمی ادارے ختم کرنے کا فیصلہ‘، شفقت محمود پھر ہیرو بن گئے
’تعلیمی ادارے ختم کرنے کا فیصلہ‘، شفقت محمود پھر ہیرو بن گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے ملک کے بعض اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود کے حوالے سے مختلف اور دلچسپ میمز شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
میمز میں جہاں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے طالب علم تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے بعد خوشی سے نہال ہورہے ہیں وہیں سندھ اور بلوچستان کے طالب علموں کو شفقت محمود سے ناراضگی کا اظہارکرتے دکھایا گیا ہے۔
https://twitter.com/sufyankhatri100/status/1374643527544680452
میمز میں جہاں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے طالب علم تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے بعد خوشی سے نہال ہورہے ہیں وہیں سندھ اور بلوچستان کے طالب علموں کو شفقت محمود سے ناراضگی کا اظہارکرتے دکھایا گیا ہے۔
ایک صارف نے اداکارہ حرا مانی کی ڈرامے میں روتی ہوئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے ان دیگر اضلاع کے طالبعلم جو اسکول بند ہونے کا انتظار کررہے تھے، خاص کر سندھ کے طالبعلم۔
https://twitter.com/HamiidRiaz/status/1374633350036602882
ایک صارف نے بالی وڈ فلم پھر ہیرا پھیری کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے کراچی سمیت دیگر اضلاع کو چھٹیاں نہ ملنے کے سبب محسوس کی جانے والی افسردگی کا اظہار کیا۔
#Shafqatmehmood to Bahawalpur, Karachi and other remaining cities 😂 pic.twitter.com/B6YyU4p2sd
— Ziyad Azeem (@Ziyadazeem1) March 24, 2021
ایک صارف نے آصف زرداری کی وائرل میم پر شفقت محمود کا چہرہ پیسٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا ایسی میٹنگ رکھتے ہی نہیں جس میں طلبہ کو چھٹیاں نہ دیں۔
Shafqat Mehmood be like:#Shafqatmehmood pic.twitter.com/uVDyxZm28Z
— Sufyan Iqbal Mayo 🇵🇰 (@SufyanIqbalMayo) March 24, 2021
ایک صارف نے تو شفقت محمو د کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ تک کہہ ڈالا کہ کنفرم جنتی ہے یہ۔
https://twitter.com/ArfaaBangash/status/1374639827682004993
سمیر نامی صارف کا کہنا تھا کہ ہر چیز عارضی ہے لیکن شفقت کی شفقت مستقل ہے۔
Everything is temporary but #Shafqatmehmood ki shafqat is permanent❣️😍 pic.twitter.com/Y0WLir85nF
— Sameer_warraich (@Sameerwarraich6) March 24, 2021
نوشاد بلوچ نامی صارف نے دو قدم آگے بڑھ کر کمنٹ کیا اور ایک ٹیمپلیٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ تعلیمی ادارے ختم کرنے کا فیصلہ۔
students want this type of decision#cancelexamspakistan2021 pic.twitter.com/ZUrRYnY0Mv
— SMOKING.FREE.PAKISTAN (@PAKPUBLICHEALTH) March 24, 2021
نوشاد نے کہا کہ طلبہ اس وقت اسی طرح کا فیصلہ چاہتے ہیں۔