محکمہ صحت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹی بی ڈے کے حوالہ سے لوگوں کو ٹی بی کی علامات تشخیص اور علاج بارے آگاہی فراہم کرنے کےلئے ایک واک منعقد 173

محکمہ صحت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹی بی ڈے کے حوالہ سے لوگوں کو ٹی بی کی علامات تشخیص اور علاج بارے آگاہی فراہم کرنے کےلئے ایک واک منعقد

محکمہ صحت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹی بی ڈے کے حوالہ سے لوگوں کو ٹی بی کی علامات تشخیص اور علاج بارے آگاہی فراہم کرنے کےلئے ایک واک منعقد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) محکمہ صحت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹی بی ڈے کے حوالہ سے لوگوں کو ٹی بی کی علامات تشخیص اور علاج بارے آگاہی فراہم کرنے کےلئے ایک واک منعقد ہوئی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے کی ۔واک مین ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ابرار ڈی ٹی سی ڈاکٹر محمد آصف نمائندہ مرثی کور عمران حفیظ سمیت سماجی شخصیات سرکاری افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی سو فیصد قابل علاج مرض ہے اس کی تشخیص اور علاج میں کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں تک کھانسی بخار کا آنا بلغم میں خون کی علامات کی صورت میں فوری طور پر ٹی بی ٹیسٹ کروایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خانیوال کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹی بی کا ٹیسٹ تشخیص اور علاج مفت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مرسی کور کے تعاون سےٹی بی کے 8- لیبارٹریز پر ٹیسٹ اور 48- فزیشن کی زیر نگرانی تشخیص اور علاج بھی مفت کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں