Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ڈیرہ غازیخان (فخرالزمان لکھیسر ) سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دو اشخاص نتکانی کے قریب ایک شادی کی تقریب میں اسلحہ آتشیں سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے اس وائرل ویڈیو کی تحقیق کی گئی جہاں پر موجود عوام الناس سے اس وائرل ویڈیو کی کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی جنہوں نے بتلایا کہ مسمیان 1۔محمد صہیب ولد طارق کو ثر قوم بکھوانی سکنہ نتکانی 2۔روف خالد ولد خالد قوم کالرو المعروف موچی سکنہ نتکانی نے پسٹل سے شادی کی تقریب میں ہوائی فائر کئے تھے ملزما ن کی گرفتار ی کے لیے میر روحل خانASPسرکل تونسہ نے ایس ایچ او تھانہ وہوا

کو ہدایت کی جس پر ایس ایچ او تھانہ وہوا نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دوعدد پستول معہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا اسی طرح منیر حسین ASIتھانہ وہوا نے ایک اور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شمشیر ملزم سے اسلحہ ناجائز بندوق 12بور برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک خطرناک رجحان ہے اسے کبھی پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا

انہوں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی شخصیات، بزرگ، اساتذہ کرام، سٹوڈنٹس اور عمائدین سب کو مل کر اپنے اپنے علاقے میں اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ سب سے بڑی ضرورت خود اجتنابی کی ہے، خود اپنی فضول روایات اور رسومات کو بدلنا چاہیے، ہم سب کو خود چاہیے کہ ہوائی فائرنگ جیسے فعل سے توبہ کرلیں اس غیر اخلاقی اور غیر انسانی ناسور کو اپنی زندگی سے نکال پھینکیں ، کیونکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں فائدہ کوئی بھی نہیں صرف و صرف نقصان ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہمیشہ جرائم پیشہ اشخاص اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف اپنی جدوجہدکو جاری رکھے گی

Exit mobile version