وزیر اعظم کے وژن اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈائون
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈائون بلاتفریق جاری ہے- کارروائیوں کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے محکمہ مال نے خانیوال کہنہ کے علاقے سے 3 کروڑ 84 لاکھ مالیت کے سرکاری رقبہ کا ناجائز قبضہ واگزار کرالیا-
واگزر کرائے گئے 32 کینال رقبہ پر ناجائز قابضین نے فصلیں کاشت کررکھی تھیں-اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل کی قیادت میں محکمہ مال کے عملہ نے کارروائی کی- اس موقع پر کاشتہ فصلیں تلف کرکے رقبہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کو سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے-انہوں نے کہا ہے کہ واگزار کرائے گئے رقبہ پر دوبارہ کسی کو قبضہ کی اجازت نہیں دی جائیگی حکومت پنجاب کی ہدایت ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا-