یواے ای/پی ٹی آئی کو دھچکا/سابق صدر آئی ایس ایف شعیب شاہ ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل/قیصرآفریدی کی رہائشگاہ پر شمولیتی تقریب
یواے ای(نمائندہ خصوصی)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای قیصر خان آفریدی سے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت و انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق صدر و رہنماء پی ٹی آئی یو اے ای شعیب شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں شعیب شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،
اس موقع پر نائب صدر پی پی پی یو اے ای خواتین ونگ مومی گل ملک، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر میاں عطاء اللہ شاہ، نائب صدر پی پی پی شارجہ ساوید آفریدی، چیف آرگنائزر پی وائی او شارجہ صفدر خان، چیف آرگنائزر پی وائی او عمان دلشاد آفریدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی وائی او شارجہ ہمایون خان، محمد شفیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔
واضع رہے کہ شعیب شاہ کا پاکستان میں ضلع کوہاٹ پی کے 80 سے تعلق ہے، قیصر خان آفریدی اور پیپلز پارٹی یو اے ای کے عہدیداروں نے شعیب شاہ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا جبکہ شعیب شاہ اور انکے ساتھیوں کو پارٹی کیپ اور سندھی اجرک بھی پہنایا گیا
شمولیتی تقریب کرونا ایس او پیز کی وجہ سے مختصر رکھی گئی، اس موقع پر نائب صدر قیصرخان آفریدی شعہب شاہ اور انکے ساتھیوں کا پی پی پی میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلد انشاء اللہ بہت بڑا ورکر کنونشن منعقد کرایا جائے گا اور یو اے ای میں بڑے پیمانے پر اور خاص کر کے پی کے کی جانب سےبہت بڑا شمولیتی پروگرام ہوگا