Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی آئی خان/ملاوٹ کے خلاف ڈی ایف سی اور فوڈانسپکٹر ان ایکشن/دکانوں اور فلوملوزن کی چیکنگ

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) ملاوٹ کے خلاف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور انسپکٹر ان ایکشن،فلور ملوں اور دودھ کی دکانوں کے دورے، آٹے اور دودھ کا معیار چیک کیا، کسی کو ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ محمد حیات خان اور فوڈ انسپکٹر سردار جنید خان گنڈاپور نے گزشتہ روز شہر کے مختلف فلور ملوں اور دودھ فروخت کرنے والی دوکانوں کا دورہ کیا،دورے کا مقصد آٹا اور دودھ میں ملاوٹ کے حوالے سے اقدامات اٹھانا تھا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان

اور فوڈ انسپکٹر جنیدخان گنڈہ پور نے چیکنگ کے دوران فلور ملز انتظامیہ اور دودھ فروشوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کسی نے بھی آٹا یا دودھ میں ملاوٹ کی تو اس دوکاندار اور مل مالک کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، ان کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا، پابند سلاسل کیا جائے گا اور ان کی دکان اورمل کو سیل کر دیا جائے گا، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان اور فوڈ انسپکٹر سردار جنید خان گنڈہ پور کی ان کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں عوام کو آٹا اور دودھ سمیت دیگر اشیاء بھی ملاوٹ سے پاک ملیں گی

Exit mobile version