ڈی پی او کی زیر صدارت ضلع خانیوال میں کرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا 232

ڈی پی او کی زیر صدارت ضلع خانیوال میں کرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا

ڈی پی او کی زیر صدارت ضلع خانیوال میں کرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیرصدارت ضلع خانیوال میں کرائم کی مجموعی صورتحال اورپولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوزاوردیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔دوران اجلاس ہر تھانے کے انفرادی کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تھانہ وائز سنگین مقدمات کوڈسکس کیا گیا۔ڈی پی او نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے

پولیس افسران سروس ڈلیوری میں بہتری اور پولیس رویوں میں تبدیلی کیلئے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی کو یقینی بنائیں ڈیوٹی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے منشیات فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا‘قتل،ڈکیتی،رابری،اسٹریٹ کرائم‘ موٹرسائیکل اورمویشی چوری ودیگر اہم مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران تھانوں میں بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں‘تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کی درخواستوں پر باضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے درخواست گزار کی صحیح معنوں میں داد رسی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس آفیسرزدلجمعی کیساتھ کرائم کے خلاف برسرپیکاررہیں تمام پولیس افسران موقع واردات پر خود پہنچیں گے‘اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے‘سنگین مقدمات کو جلدازاجلدیکسوکرکے مجاذعدالتوں کو بھجوائیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ پولیس حراست میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ کسی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے والوں کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سینئر آفیسرز اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ڈی پی او نے کہاکہ پولیس افسران اپنے اپنے تھانہ جات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیزپر عملدرآمد کوہرصورت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں