Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا- 29 مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین کے قطرے پلائے جائینگے- اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے

تقریب میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں-

Exit mobile version