وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز 176

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے- ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،کورونا وائرس کی صورتحال ، پرائس کنٹرول، رمضان بازاروں کے قیام،گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انتظامات کا رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ایم پی اے فیصل اکرم نیازی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-جبکہ اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز،

تعمیراتی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی-رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ شہری باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں-رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی طلب کے مطابق مقررہ نرخ پر سپلائی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران مڈل مین اور آڑھتیوں کو روکنے کیلئے ابھی سے کام کیا جائے-ڈاکٹر خاور علی شاہ کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے. حکومت پنجاب نے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کردی ہے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں 5 رمضان بازار 25 شعبان سے فنگشنل کردیئے جائینگے محکمہ تعلیم کو تمام سکولوں سے پانی کے ٹیسٹس کرانے کی ہدایت کردی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں