ٹھٹھہ: اپوزیشن لیڈر و رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی رہائ حق سچ کی فتح ہے۔ رئیس ارسلان بروہی صدر پی ٹی آئ ٹھٹھہ
ٹھٹھہ ( امین فاروقی ) پاکستان تحریک انصاف ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان بروہی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائ کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ سندھ میں مظلوم عوام کی موثر آواز کو دبانے کی ہر طرح کی کوشش کی گئ جسمیں مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے
حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں میں جاری سرگرمیاں اور عوامی خدمت سے ہر طبقہ متعارف ہے سندھ حکومت انتقامی کاروائیوں سے ہٹ کر سندھ عوام کے مسائل پر توجہ دے اور تنقید برائے اصلاح کو برداشت کرتی رہے انتقامی کاروائیوں سے کچھ حاصل نہی ہوگا بلکہ حق اور انصاف کی آواز کو مزید تقویت ملے گی