سیاسی رہنماؤں پر پابندی آزادی اظہار رائے پر قدغن ھے۔ مقدمات ختم کیے جائیں۔ سردار آفتاب 146

سیاسی رہنماؤں پر پابندی آزادی اظہار رائے پر قدغن ھے۔ مقدمات ختم کیے جائیں۔ سردار آفتاب

سیاسی رہنماؤں پر پابندی آزادی اظہار رائے پر قدغن ھے۔ مقدمات ختم کیے جائیں۔ سردار آفتاب

اسلام آباد ( بیورورپورٹ )سیاسی رہنماؤں پر پابندی آزادی اظہار رائے پر قدغن ھے۔ مقدمات ختم کیے جائیں۔ سردار آفتاب یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سئینر وائیس چئیرمین سردار آفتاب نے کہا کہ سیاسی آزادی ھمارا حق ھے اور کشمیر کی آزادی کے لیے لازمی ھے کہ اظہار رائے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ سیاسی رہنماؤں پر پابندی کا مطلب یہ ھے کہ اظہار رائے کے حق کو صلب کر کہ طاقت ور اور پرزور آوازوں کو خاموش کیا جاتا ھے۔

گزشتہ روز یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے کاشف احمد کے خلاف درج مقدمات ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جس میں صوبائی صدر سردار راشد، سیکرٹری جنرنل سردار تانیہ، شکیل احمد، عاقب کاشر، سئینر رہنماء راجہ بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔ اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے نائب صدر کاشف احمد پر قائم کیے گئے مقدمات کی بھرپور مذمت کی۔انہوں نے تنویر احمد، کاشف احمد، ساجد علی و دیگر پر درج مقدمات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا ھے کہ سیاسی رہنماؤں پر مقدمات ختم کیے جانے چاہیے اور ہراساں کرنے کے عمل کا خاتمہ ھونا چاہیے۔ کاشف احمد ایک متحرک سیاسی رہنماء ہیں اور ایسے باشعور نوجوانوں کو نشانہ بنانا افسوسناک عمل ھے اور آزادی کی آوازوں کو دبانے کی ایک گناونی سازش ھے۔ سردار آفتاب نے مزید کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنوں سے رابطے کرنے کے لیے سردار راشد کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے جو ریاست بھر میں احتجاج کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں