Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بی ایم پی کمانڈنٹ کے ہاتھ اور آنکھیں بند ،بی ایم پی ملازمین انتہائی خوف کے عالم میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور

بی ایم پی کمانڈنٹ کے ہاتھ اور آنکھیں بند ،بی ایم پی ملازمین انتہائی خوف کے عالم میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور

بی ایم پی کمانڈنٹ کے ہاتھ اور آنکھیں بند ،بی ایم پی ملازمین انتہائی خوف کے عالم میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور

بی ایم پی کمانڈنٹ کے ہاتھ اور آنکھیں بند ،بی ایم پی ملازمین انتہائی خوف کے عالم میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سے)بی ایم پی لائن آفیسر کا ایک اور ناقابل یقین کارنامہ،تمن قیصرانی کے تھانوں کی خفیہ مانیٹرنگ خطرناک اشتہاری کے ذمہ لگا دی ،تھانہ پھگلہ ،ڈھوڈک،ستہ ،لاکھانی،چتروٹہ اور وہوا کے تمام ایس ایچ اوز اور ملازمین اشتہاری کے رحم و کرم پر آگئے ،بدنامِ زمانہ سینکڑوں مقدمات میں مطلوب بہار والی تونسہ سے تعلق رکھنے والا قادر عرف قادری قیصرانی کی رپورٹ پر کئی ایس ایچ اوز لائن حاضر ہوئے کئی کو شوکاز نوٹس کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ کو ریورڈز کی سزا بھگتنا پڑی ،لائن آفیسرنجیب قیصرانی اور جمعدار زیادقیصرانی کے گٹھ جوڑ اور بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے بی ایم پی کمانڈنٹ کے ہاتھ اور آنکھیں بند ،بی ایم پی ملازمین انتہائی خوف کے عالم میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان بارڈر ملٹری پولیس میں تعینات لائن آفیسر نجیب اللہ قیصرانی کے رونگٹھے کھڑے کردینے والے کارنامے سامنے آگئے ہیں ،تمن قیصرانی کے تھانوں پھگلہ ،ڈھوڈک،ستہ ،لاکھانی ، چتروٹہ اور وہوا کے تمام ایس ایچ اوز اور ملازمین کی خفیہ مانیٹرنگ خطرناک اشتہاری بدنامِ زمانہ سینکڑوں مقدمات میں مطلوب بہار والی تونسہ سے تعلق رکھنے والا قادر عرف قادری قیصرانی کے ذمہ لگادی جوکہ پنجاب بھر سے چوری اور ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو بلوچستان بھجواتا ہے اس کے علاوہ کئی قسم کے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہے

اسے گرفتار کرنے یا سلاخوں کے پیچھے قانون کی گرفت میں لانے کی بجائے لائن آفیسر نجیب قیصرانی اور جمعدارزیاد قیصرانی نے اسے تحفظ دینے کی خاطر ایس ایچ اوز کی مانیٹرنگ کی ڈیوٹی لگادی ہے ذرائع کا کہناہے کہ 26ستمبر 2020کوتھانہ پھگلہ کے ایک مقدمہ نمبر 1/12زیر دفعہ 149 /109,459/148,302/324میں مطلوب اشتہاری گل زمان کو گرفتار کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتا ر ملزم کے لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے ساتھ قریبی تعلقات تھے کیونکہ نجیب قیصرانی کا تعلق بھی تھانہ پھگلہ کے علاقہ سے ہے اس گرفتار پر ایس ایچ اوتھانہ پھگلہ دفعدارذولقرنین یاسر قیصرانی کو سزاد ینے کیلئے خفیہ طریقہ سے قادر عرف قادری قیصرانی سے تھانے میں چھاپہ مروایا گیا

اس کی رپورٹ پر ایس ایچ اوتھانہ پھگلہ دفعدارذولقرنین یاسر قیصرانی کو لائن حاضر کردیا گیا کیونکہ انہیں رپورٹ مل چکی تھی کہ تھانہ پھگلہ میں نصف درجن سے زائد اشتہاری جوکہ لائن آفیسرکے تعلق دار ہیں گرفتا رہونے والے ہیں،اسی پر بس نہ ہوئی اسے سزا کے طورپر لائن سے تمن کھوسہ اور لادی گینگ کے گڑھ تھانہ لاکھا میں تعینات کردیا گیا ،اسی پر بس نہ ہوئی بی ایم پی کے سینئر ایس ایچ او کو نشان عبرت بنانے کیلئے تھانہ لاکھا سے بھی تبدیل کرکے وزیر ستان سے ملحقہ درہ کوڑہ اورڈیرہ غازیخان کا بی ایم کا آخری تھانہ لاکھانی میں تعینات کردیا گیا ہے

جہاں پر گذشتہ سال پنجاب رینجرز پرحملہ ہوچکا اسی درہ کوڑا میں لائن آفیسر کی غیر قانونی احکامات پر بی ایم پی کاجوان طاہر قیصرانی بھی شہید ہوا جس کی آج تک سرکاری طور پر شہادت کو تسلیم نہیں کیا گیا۔اس سے قبل خطرناک اشتہاری قادری کی رپورٹ پر تمن قیصرانی کے کئی ایس ایچ اوز کے خلاف شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں کئی ایک کو سزاوں کا سامنا بھی کرنا پڑگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آفیسر کے کریمینل ریکارڈ کے

حامل اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرنے والے نائب دفعدار کو ریورڈ بھی کیاجاچکا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آفیسرنجیب قیصرانی اور جمعدارزیاد قیصرانی کے گٹھ جوڑ اور بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے بی ایم پی کمانڈنٹ کے ہاتھ اور آنکھیں بند ہوچکی ہیں ،جس کی وجہ سے بی ایم پی ملازمین انتہائی خوف کے عالم میں ڈیوٹی کرنے پر مجبورکردیے گئے ہیں ،یاد رہے کہ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازیخا ن کے پہاڑی علاقوں کی ایک ایسی منظم فورس ہے جس کی پورے پاکستان میں کہیں مثال نہیں ملتی اس منظم فورس کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے انتشار کا شکار کردیا گیا ہے ،عوامی اور سماجی حلقوں نے ارباب اختیا ر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۰

Exit mobile version