میرٹ کی بالادستی، نظام عدل کا قیام اورکشمیرکی آزادی مشن،عبدالرشید ترابی
سدھن گلی(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے ممبران نے اسمبلیوں میں جاکرنہ توضمیرکی منڈیاں لگائیں اور نہ ہی ذاتی جائیدادیں بنائیں،میرٹ کی بالادستی نظام عدل کا قیام ایجنڈا کشمیرکی آزادی اوراسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا مشن ہے،جماعت اسلامی اسمبلی میں موجود رہے گی تو کسی کو بھی کشمیرسے غداری اور عوامی حقوق غصب نہیں کرنے دے گی،
آمدہ انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں،عوام کے کروڑ روپے جو ہڑپ کرلیے گئے تھے ان کو قومی خزانے میں جمع کروانے کے لیے پیراجات کو یکسو کروایا،این ٹی ایس کے حوالے سے قانون ساز کروائی تاکہ کوئی من چلا دوبارہ اسمبلی میں آکر میرٹ کا قتل عام نہ کرواسکے،بدقسمتی سے اس اسمبلی میں سابقہ ادوار میں میرٹ کی پامالی کے حوالے سے قانون ایک دن کے لیے بھی بنائے گئے،جما عت اسلامی نے اس کے خلاف جہاد کیاہے،
ان خیالات کا اظہارانھوںنے شمالی باغ کے دورے کے دوران عوامی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے جماعت اسلامی کاکردار پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور عوام کی خدمت بھی جماعت اسلامی کے سوا کسی نے نہیں کی ،زلزلہ ہوکروناوائرس کی وبا ہو جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جانوں کو ہتھیلی پررکھ عوام کی خدمت کی ہے اور کررہی ہے،صحت تعلیم کاریکارڈ بھی عوام کے سامنے ہے
جب ہمارا نظام تعلیم سیاسی مداخلت کی وجہ سے مکمل طورپرتباہی کے دھانے پر تھا نسل نو کی تعلیم سے محروم کیا جارہاتھا تو جماعت اسلامی نے تعلیم کے میدان میںگراں قدر خدمات اسرانجام دیں،نسل نو کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی تربیت کا ہتمام بھی کروایاتاکہ قوم تیار کی جاسکے جو عوام کی خدمت کرے اور اپنے اللہ کو پہنچان سکے،انھوںنے کہاکہ مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا جمہوریت اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے لوگ اس کا پیچھا کریںگے بنگلہ دیشن ہو یا یورپ ہر جگہ مودی کا پیچھا کیا جائے گا،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں کشمیرکی سوداعظم جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ کرے تو عوام کے بنیاد ی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیںگے۔