Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پیپلز پارٹی آج بھی لانگ مارچ کیلئے تیار ہے،مسلم لیگ ن کے شکوے شکایت دور ہو جائیں گے،راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی آج بھی لانگ مارچ کیلئے تیار ہے،مسلم لیگ ن کے شکوے شکایت دور ہو جائیں گے،راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی آج بھی لانگ مارچ کیلئے تیار ہے،مسلم لیگ ن کے شکوے شکایت دور ہو جائیں گے،راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی آج بھی لانگ مارچ کیلئے تیار ہے،مسلم لیگ ن کے شکوے شکایت دور ہو جائیں گے،راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نوید اے راجہ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی لانگ مارچ کیلئے تیار ہے،مسلم لیگ ن کے شکوے شکایت دور ہو جائیں گے،پی ڈی ایم اتحاد اپنے سفر کا جاری رکھے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانا پیپلز پارٹی کا حق تھا اس میں کسی کا اعتراض نہیں بنتا،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ضرور ادا کرے گی،استعفے دینے کی بجائے اسمبلیوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے،یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کا مسترد ہونا باعث حیرت ہے اسے ہائی کورٹ کے بینچ میں چیلنج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،

ان خیالات اظہار انھوں نے سلیمان فاؤنڈیشن کے صدر شیخ محمد ساجد کے صاحب زادوں شیخ وسیم ساجد،شیخ شہروز ساجد کی شادی کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابات کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہیں،سینٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کا مسترد ہونا سمجھ سے بالا تر ہے،اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے پیپلز پارٹی تیاری کر رہی ہے اور جلد ہی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا

کہ سینٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر بننا ایک حق تھا جس پر کسی کا اعتراض نہیں بنتا،مسلم لیگ ن کے اس حوالے سے اعتراضات بے بنیاد ہیں کیونکہ قیادت کی سطح پر ایسی کوئی بات چیت ہوئی ہی نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے،مسلم لیگ ن کی جانب سے کئے جانے والے گلے شکوے جلد دور ہو جائیں گے اور پی ڈی ایم اپنے مقاصد ضرور حاصل کرے گا،ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی شروع دن سے ہی یہ پالیسی رہی ہے کہ اسمبلیوں کے اندر سے ہی حکومت کو زیادہ ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے،

لانگ مارچ میں اسمبلیوں سے استعفے دینا مناسب نہیں ہیں، اور پی ڈی ایم اتحاد کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بالکل تیار ہے،دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی، چئیرمین موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز،چئیرمین دولتالہ سید قلب عباس،راجہ نعیم نواز،سید زاکر شاہ،سید نزیر شاہ،قاضی ظفر،چویدری عفان افتخار ایڈوکیٹ،انسپکٹر مہر ممتاز،راجہ یاسر ڈھوک بدحال،راجہ عرفان مانی، پیلز پارٹی دولتالہ کے رہنما جاوید مغل،پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں ان کے عزیز و اقارب موجود تھے۔

Exit mobile version