Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اراضی کمپیوٹر سینٹر گوجرخان میں کرپشن،اقربا پروری،اجارہ داری اور زمینداروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی مسلسل شکایات پر، ساجد محمود اور ایم پی اے،کھلی کچہری متاثرہ سائلین کو بر وقت پہنچنے کی ہدایات

دولتالہ(نوید اے راجہ) اراضی کمپیوٹر سینٹر گوجرخان میں کرپشن،اقربا پروری،اجارہ داری اور زمینداروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی مسلسل شکایات پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ان ایکشن 29مارچ بوقت11بجے اراضی کمپیوٹر سینٹر گوجرخان میں کھلی کچہری متاثرہ سائلین کو بر وقت پہنچنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود اور چوہدری جاوید کوثر کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کمپیوٹر سینٹر گوجرخان رشوت ستانی کی مچھلی منڈی بن چکا ہے سکہ رائج الوقت کی چمک دھمک نے کمپیوٹر سینٹر ملازمین کو اندھا کر رکھا ہے

رشوت دینے والوں کو فوری پروٹوکول دیکر تمام معاملات حل کیے جاتے ہیں جب کہ علی الصبح پہنچ کر ٹوکن حاصل کرنے والے سارا دن لین میں لگے رہتے ہیں اور شام و ناکام و نامراد واپس آ جاتے ہیں میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں جائز و ناجائز کام کے لیے جھولی پھیلائے عملہ عوام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ایسے حالات میں موجودہ حکومت کی میرٹ پالیسیوں کو شدید دھچکا پہنچ رہا ہے روز مرہ شکایات پر بالا آخر ممبران پنجاب اسمبلی نے سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں 29مارچ دن 11بجے ایم پی ایز کمپیوٹر سینٹر گوجرخان میں موجود ہوں گے

ایم پی ایز کا کہا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی حرکتوں سے اگر باز نہیں آتا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے کسی بھی سرکاری ملازم کو یہ اختیار نہیں کہ وہ رشوت اور کرپشن کی خاطر میرٹ کی دھجیاں بکھیر دے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہمارا زمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے ہمارا عزم کرپشن کا خاتمہ ہے

Exit mobile version