آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 106 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
آزادکشمیر(نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 106 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،64مریض صحت یاب ہوئے، میرپور میں 2مریض کورونا وائرس سے فوت ہوئے اور886 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے32کاتعلق مظفرآباد، 2کا جہلم ویلی، 1کانیلم ویلی،7کا پونچھ،8کا باغ، 1 کا پلندری،23کا میرپور،16 کا بھمبراور16کا تعلق کوٹلی سے ہے