حکومت پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے عملی اقدام کر رہی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب صادق اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا کے ہمراہ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے موضع رحیم شاہ اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا. 29 مارچ 2021ء سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے.
دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے پولیو شیٹ ، بچوں کی نشان زدہ انگلیوں کے نشان چیک کیے پولیو ویلز کا درجہ حرارت جانچہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی اور بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کریں ، مذید انہوں نے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے عملی اقدام کر رہی ہے والدین اور اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سے اپیل ہے کہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں