کوئی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتی، راجہ نصیر احمد خان 212

کوئی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتی، راجہ نصیر احمد خان

کوئی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتی، راجہ نصیر احمد خان

کوٹلی (نمائندہ خصوصی)وزیر حکومت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ دیگر جماعتوں کی انہتر سال کی کارکردگی ایک طرف اور مسلم لیگ کی پانچ سال کی کارکردگی ایک طرف رکھی جائے تو مسلم لیگ کا پلڑا بھاری ہے۔ کارکن متحد رہیں آنے والے انتخابات بھی مسلم لیگ ن کے ہیں۔ وہ کٹانی کے مقام پر سڑک کے افتتاحی جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ جلسہ سے ملک محمد نواز، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ محمد آصف خان، راجہ کبیر خان، حافظ محبوب حسین،

ملک شاہد، صدر یوتھ ونگ حلقہ سہنسہ راجہ ساجد نواز، راجہ ناز، راجہ اسرار خان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ ن حلقہ سہنسہ چودھری مقصود احمد، راجہ اسرار، ملک محبت خان، سردار شوکت، راجہ ندیم خان، چودھری انوارالحق، صوبیدار محمد حنیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ راجہ نصیر احمد خان کا سرساوہ، پنجیڑہ، ڈڈل، کٹانی اور دیگر جگہوں پر شاندار استقبال کیا گیا۔موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، گلے میں ہار ڈالے گے، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔اس موقع پر اہلیان پنجیڑہ، ڈڈل، کٹانی نے ملک محمد نواز ،سردار صغیر ،

راجہ مقصود انقلابی ،راجہ کبیر خان ،راجہ ناز ، راجہ اسرار ، مراجہ مکھن ،حافظ محمد محبوب اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نصیر احمد خان نے کہ صاف و شفاف پی ایس سی کے ذریعے غریب لوگوں کے بچے اپنی اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر اعلی عہدوں پر تعینات ہوئے ، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات لائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا، حکومت میں آنے کے بعد جو اہداف مقرر کیے تھے ان کو پورا کیا۔ اور آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں