ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی علم دوستی کی مثال گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کو بس فراہم کر دی گئی
دولتالہ (نوید اے راجہ )ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی علم دوستی کی مثال گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کو بس فراہم کر دی گئی انسان معاشرہ اور قومیں تعلیم کی ہی بدولت ترقی کرتی ہیں حکومت وقت کا مشن شعبہ تعلیم اور صحت میں بہتری ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک وطن عزیز کی ترقی ایک خواب رہے گا مستقبل کے نونہالوں کو بہترین درسگاہیں ،بہترین اساتذہ اور بہترین سہولیات فراہم کریں گے اور اپنے بچوں سے بہترین نتائج کی بھی امید رکھیں گے یہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں کل انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے
آج ہم جس قدر انکی تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں گے کل یہ بہترین سوچ کے ساتھ اس ملک کی نمائندگی کریں گے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے دولتالہ کالج کو بس کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین دولتالہ ،ناظم دولتالہ اور بطور ایم پی اے تعلیم کا شعبہ میری لیے انتہائی اہم رہا اور آج دولتالہ میں بہترین بوائز و گرلز سکول ،بہترین بوائز و گرلز کالج ،خصوصی بچوںکاسکول علاقے کے نونہالوں کی علم کی شمع روشن کر رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے تیزی سے پھیلاﺅ کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں
تا ہم یہ پروگرام کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ کم سے کم افراد کی موجودگی یہ پروگرام کیا گیا ہے دولتالہ بوائز کالج کے طلباء کو بس کی فراہمی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی تقریب سے پروفیسر ثمینہ سلیم سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ راولپنڈی ،پروفیسر نجمہ انور پرنسپل گرلز کالج مسلم ٹاﺅن ، پروفیسر الطاف حسین ،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ پروفیسر حمید اصغر ،ماہر تعلیم ادیب و دانشور ثاقب امام رضوی ،ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی حاجی راجہ شبیر حسین ،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عامر سعید ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا
بعد ازاں با ضابطہ طور پر فیتہ کاٹ کر بس کی چابی اور کاغذات پرنسپل دولتالہ کالج پروفیسر حمید اصغر اور ٹیوٹا ہائی ایس کی چابی اور کاغذات پروفیسر نجمہ انور کے حوالے کی گئے اور مہمانان گرامی نے طلباءکے ہمراہ بس میں علامتی سفر بھی کیا یاد رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کی خصوصی کاوشوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی اور پرنسپل بوائز ڈگری کالج دولتالہ پروفیسر حمید اصغر کی زاتی دلچسپی سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کے طلباءکی سفر مشکلات کے پیش نظر بس فراہم کی گئی ہے اس موقع پر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے بوائز و گرلز کالج دولتالہ کے لیے 80لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا