محکمہ لائیو سٹاک نے پل باگڑ کے علاقہ سے 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے 2 افراد گرفتار 193

محکمہ لائیو سٹاک نے پل باگڑ کے علاقہ سے 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے 2 افراد گرفتار

محکمہ لائیو سٹاک نے پل باگڑ کے علاقہ سے 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے 2 افراد گرفتار

خانیوال (سعید احمد بھٹی) محکمہ لائیو سٹاک نے پل باگڑ کے علاقہ سے 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے 2 افراد گرفتار کرلئے-محکمہ لائیو سٹاک کے وٹرنری اسسٹنٹ ممتاز احمد اور محمد نعیم نے مخبری پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ پل باگڑ کے علاقہ میں ناکہ لگا کر ایک مشکوک سوزوکی کیری ڈبہ نمبر ایل ای ڈی 6218 کو روکا تو اس میں سوار 2 افراد محمد زیبر رہائشی آر سی اے چوک خانیوال اور قیصر عباس سکنہ جعفر آباد خانیوال گوشت کے ناغہ کے باوجود 5 من مضر صحت گوشت لے جاتے پکڑے گئے جن کو کیری ڈبہ سمیت سرکاری تحویل میں لے کر متعلقہ تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے-محکمہ کی جانب سے مضر صحت گوشت بھی تلف کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں