حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں 137

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل اور بابر سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ٹاسک فورس ایڈوائزری سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا-اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل نے اس موقع پر جعلی زرعی ادویات،کھادیں،

بیج فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گندم، کماد سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور کشتکاروں کی جدید طریقہ کاشتکاری بارے بھی رہنمائی کی جائے اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان نے کہا کہ ڈرپ اری گیشن سسٹم شعبہ زراعت میں انقلاب برپا کرسکتا ہےاس لئے یادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ڈرپ اری گیشن سسٹم بارے آگاہ کیا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرے-اجلاس میں محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور کا شتکاروں کے نمائندگان نے شرکت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں