ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی ہدایت پر پاک آرمی کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنزآئی ایس پی آرکی جانب سے آزادکشمیر کے پریس کلب ہاء کو جدیدکمپیوٹرز فراہم کر دیئے گئے 136

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی ہدایت پر پاک آرمی کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنزآئی ایس پی آرکی جانب سے آزادکشمیر کے پریس کلب ہاء کو جدیدکمپیوٹرز فراہم کر دیئے گئے

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی ہدایت پر پاک آرمی کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنزآئی ایس پی آرکی جانب سے آزادکشمیر کے پریس کلب ہاء کو جدیدکمپیوٹرز فراہم کر دیئے گئے

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)21 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی ہدایت پر پاک آرمی کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنزISPRکی جانب سے آزادکشمیر کے پریس کلب ہاء کو جدیدکمپیوٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ مظفرآباد میں منعقد کی جانے والی مختصر تقریب میں سینٹرل پریس کلب، ڈسٹرکٹ پریس کلب نیلم، جہلم ویلی،ڈسٹرکٹ پریس کلب پونچھ، باغ، حویلی اور سدھنوتی کے کمپیوٹرز آئی ایس پی آر کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر سلمان رفیق اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے صدر سینٹرل پریس کلب سجاد قیوم میر، سیکرٹری جنرل اشفاق شاہ،

پریس فاؤنڈیشن کے ممبران بورڈ آ ف گورنرز محمد زاہد بشیر اور محمد عارف کشمیری کے ساتھ ساتھ پریس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے حوالے کیے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، اسسٹنٹ سیکرٹری فاؤنڈیشن سید بشارت حسین کاظمی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات راجہ عبدالباسط خان، اسسٹنٹ فاؤنڈیشن ضیاء الرحمن بھی موجودتھے۔ میرپور ڈویژن کے رجسٹرڈ پریس کلب ہاء کے کمپیوٹرز کی حوالگی کی تقریب میرپور میں منعقد کی جائے گی۔ صحافتی کمیونٹی نے اس موقع پرجدید کمپیوٹرز کی فراہمی پر ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار کا شکریہ اداکرتے ہوئے

کہا کہ اس عمل سے جہاں صحافیوں کو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں سہولت میسر آئے گی وہاں میڈیا اور آئی ایس پی آر کے درمیان روابط بڑھانے میں بھی معاونت ملے گی۔ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ پریس کلب ہاء کو آئی ایس پی آر کی جانب سے پہلی بار ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر بریگیڈیئر سلمان رفیق نے واضح کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ہدایت پر پریس کلب ہاء کو کمپیوٹرز کی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر کے صحافیوں میں پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں