Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع ٹھٹھہ کے یونین کاونسل دھابیجی پینے کے صاف پانی سے محروم شہری بوند بوند کو ترس گئے

ضلع ٹھٹھہ کے یونین کاونسل دھابیجی پینے کے صاف پانی سے محروم شہری بوند بوند کو ترس گئے

ضلع ٹھٹھہ کے یونین کاونسل دھابیجی پینے کے صاف پانی سے محروم شہری بوند بوند کو ترس گئے

ضلع ٹھٹھہ کے یونین کاونسل دھابیجی پینے کے صاف پانی سے محروم شہری بوند بوند کو ترس گئے

ٹھٹھہ( امین فاروقی )ضلع ٹھٹھہ کے یونین کاونسل دھابیجی پینے کے صاف پانی سے محروم شہری بوند بوند کو ترس گئے گذشتہ ١۵ دن سے پانی نہی ہر گھر میں پیاس گدھا گاڑی اور ٹینکر مافیا کی چاندنی منہ مانگے داموں اللہ کا پانی فرخت ہونے لگا پانی فراہم کرنے والا ادارہ پبلک ہیلتھ سیاسی شعبدہ بازی کا شکار پانی بحالی میں بری طرح ناکام تاجران اتحاد پیس ویلفئیر آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کا مقتدر دفاعی اداروں سے مداخلت کی اپیل انسانی بنیادی حق پانی دیا جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملز ایریا دھابیجی جو حال میں ایک لاکھ آبادی سے زائد پر مشتمل ہے

کو ١٩٨٠ میں یونیسیف کی جانب سے واٹر بورڈ سے پینے کے پانی کی پائپ لائن دی گئ تھی جو اس وقت دس ہزار آبادی کے لئے کافی تھی وقت کے ساتھ ساتھ آبادی کے بڑھنے اور مذکورہ لائن سے آس پاس کے درجنوں فارم ہاوسوں زرعی زمینوں پمپوں اور ہوٹلوں کو غیر قامونی کنکشن بھاری رقوم کے عوض دئے گئے جسکی وجہ سے پانی عوام کے گھروں تک پہنچنے میں رکاوٹ آئ جبکہ پانی فراہم کرنے والی لائن پر بہت سے فیکٹریوں اور فارم ہاوس کے حفاظتی دیوار آڑے آئ جسکے وجہ سے مذکورہ لائن سے من چاہے اور دل پسند کنکشنیں لگائ گئیں یعنی کہ عوام کا بنیادی حق پانی غصب کیا گیا

ایسے میں متعدد بار احتجاج ہوئے سماجی لوگوں نے محتسب اعلی، پبلک ہیلتھ، ڈی سی ٹھٹھہ و دیگر ادراوں کو لیٹر جاری کئے کورٹ پٹیشن ڈالی گئ لیکن پانی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا کیونکہ پانی پر سیاست جاری ہے عوامی نمائندے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے آڑ میں عوام کو پانی فراہم کرنے میں سستی کاہلی کا کردار ادا کررہے ہیں جسکی وجہ سے شہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے متاثر ہیں تاجران اتحاد، پیس ویلفئیر آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی نے ڈی سی ٹھٹہ اے سی میرپور ساکرو اور دفاعی اداروں سے پانی فراہمی میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ دھابیجی کو ٹاون کادرجہ دیا جائے تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوں

Exit mobile version