Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے واحد اور بہترین آپشن ہے: میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے واحد اور بہترین آپشن ہے: میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے واحد اور بہترین آپشن ہے: میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے واحد اور بہترین آپشن ہے: میاں محمد اسلم

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،نئے پاکستان میں عوام کی مشکلات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے،عوام اپنی اور ملک تقدیر بد لنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے واحد اور بہترین آپشن ہے، انھوں نے کہا تمام وباو ¿ں اور مسائل کا حل رجوع الی اللہ میں ہے۔اللہ کے نظام سے متصادم قوانین سے ملک مشکلات اور زوال کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الفلاح ہال میں ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس سے نجات کے لیے موجودہ استحصالی نظام کو چیلنج کرناہوگا۔ 73 سالوں سے ملک پرآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے غلام عوام پر مسلط ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فرسودہ نظام کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نظام پر کاربند ہوتے ہوئے ایک منظم جدوجہد کی جائے ، انھوں نے کہا تمام وباﺅں اور مسائل کا حل رجوع الی اللہ میں موجود ہے ،جب ملک میںاللہ کے نظام سے متصادم قوانین ہوں گے تو یہ ملک کیسے ترقی کر سکتاہے۔

Exit mobile version