رمضان المبارک سے قبل ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آچکا ہے: نصراللہ رندھاوا 190

رمضان المبارک سے قبل ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آچکا ہے: نصراللہ رندھاوا

رمضان المبارک سے قبل ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آچکا ہے: نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ ندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آچکا ہے، اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، ملک میں ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، موجودہ حکومت کی ناقص معاشی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے صورت حال بہتر ہونے کی بجائے روز بروز بگڑتی ہی جا رہی ہے

۔انھوں نے کہااشیائے صرف کی قیمتوں میں دوسوفیصد سے بھی زائد اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، رہی سہی کسر صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک کو خومختار بنانے سے پوری ہوجائے گی،نصراللہ رندھاوا نے کہاموجودہ حکومت عام آدمی کے مسائل کا ادراک کرنے کی بجائے عالمی سامراجی اداروں کے مطالبات اور فرمائش پر ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں