قرآن اور صحابہؓ لازم ملزوم ہے مسلمان قرآن اور صحابہ کرام پر پختا ایمان رکھیں ،مولانا عبداللہ سندھی 185

قرآن اور صحابہؓ لازم ملزوم ہے مسلمان قرآن اور صحابہ کرام پر پختا ایمان رکھیں ،مولانا عبداللہ سندھی

قرآن اور صحابہؓ لازم ملزوم ہے مسلمان قرآن اور صحابہ کرام پر پختا ایمان رکھیں ،مولانا عبداللہ سندھی

ٹھٹھہ (امین فاروقی )اہلسنت والجماعت سندھ رہنماء مولانا عبداللہ سندھی نے کہا ہیکہ قرآن اور صحابہؓ لازم ملزوم ہے مسلمان قرآن اور صحابہ کرام پر پختا ایمان رکھیں مقدسات کا احترام ہی قرآن کا احترام ہے صحابہ کرام کی عظمت شان سے قرآن بھرا پڑا ہے آیات صحابہ کو سمجھنا اس وقت کی اہم ضرورت ہے سندھ سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں اسلام کے مقدسات کو ایک عالمی سازش کے تحت تبراء کا نشانہ بناکر تفرقہ پھیلایا جارہا ہے

اور جو مقدسات کا سپاہی بن کر دفاع کرتا ہے تو انہیں بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اس ضمن میں مسلم امہ کی بنیاد اہلسنت کی بقاء کی خاطر ایک ہونا ہوگا اور دین و وطن دشمن کو بے نقاب کرنا ہوگا مولانا سندھی نے کہا کہ سندھ کے مسلمان حساسیت رکھتے ہیں لہذا سندھ کے کامریڈ اور ادیب احتیاط سے کام لیں امر جلیل اپنی وضاحت دے اسکی خاموشی مزید نقصان کا پیش خامہ ثابت ہوسکتی ہے اس موقع پر مولانا داود اعوان، مولانا فیاض دیشانی و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں