وزیراعلی پنجاب نے پنجاب کی تعمیرو ترقی کے لئے جس طرح دن رات ایک کیا اس کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں،تابندہ سلیم 157

وزیراعلی پنجاب نے پنجاب کی تعمیرو ترقی کے لئے جس طرح دن رات ایک کیا اس کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں،تابندہ سلیم

وزیراعلی پنجاب نے پنجاب کی تعمیرو ترقی کے لئے جس طرح دن رات ایک کیا اس کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں،تابندہ سلیم

دولتالہ( نوید اے راجہ سے )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کی تعمیرو ترقی کے لئے جس طرح دن رات ایک کیا اس کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں،وزیراعلی صحافی برادری کا بے حد احترام کرتے ہیں،اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اہم اقدمات کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز راولپنڈی ڈویثرن محترمہ تابندہ سلیم نے گوجر خان یونین آف جرنلسٹس کے صدر احمد نواز کھوکھر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر سینئر صحافی سید منور نقوی،طلعت سیال، چوہدری محمد اخلاق،کامران بن ظہور قریشی،نوید افسرراجہ، خواجہ ظہیر اختر،محمد اشفاق انجم،ساجد نقوی،راجہ ثاقب بشیر موجود تھے،احمد نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت پنجاب فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام صحافیوں کو بلا تخصیں، کورونا ویکسین لگائے،میڈیا ٹاؤن ٹو میں علاقائی صحافیوں کے لیے پلاٹ مختص کیے جائیں،ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں،اور محکمہ اطلاعات اصل صحافیوں کی فہرستیں مرتب کرے، احمد نواز نے مزید کہا کہ تابندہ سلیم وزیر اعلیٰ پنجاب اور صحافیوں کے مابین صحیح معنوں میں ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہیں،

جن کی کوششوں سے حکومت پنجاب کا عوام میں ایک اچھا امیج اجاگر ہوا ہے، تابندہ سلیم نے کہا کہ دسمبر تک تمام ساتھیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کردیئے جائیں گے،میڈیا ٹاؤن ٹو میں علاقائی صحافیوں کو بھی پلاٹ دئے جائیں گے۔جبکہ صحافیوں کو دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ انکے مطالبات حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء نے تو بندہ سلیم کی صحافی دوستی اور ہمدردانہ رویہ اور انکی فلاح و بہبود کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ان کی موجودگی سے حکومت اور صحافیوں کے مابین فاصلے کم ہونگے۔اور حکومت پنجاب کے مثبت اقدامات کو روشناس کرانے میں مدد ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں