Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سندھ صوبہ امن،محبت اور صوفیاؤں کی دھرتی ہے، صدر آغا اسد بابر

سندھ صوبہ امن،محبت اور صوفیاؤں کی دھرتی ہے، صدر آغا اسد بابر

سندھ صوبہ امن،محبت اور صوفیاؤں کی دھرتی ہے، صدر آغا اسد بابر

سندھ صوبہ امن،محبت اور صوفیاؤں کی دھرتی ہے، صدر آغا اسد بابر

ٹھٹھہ( امین فاروقی )آل سندھی پٹھان یوتھ صوبہ سندھ کے صدر آغا اسد بابر نے کہا ہیکہ سندھ صوبہ امن،محبت اور صوفیاؤں کی دھرتی ہے۔جس میں ملک بھر سے روزگار کی غرض سے آئے ہوئے لوگ رنگ نسل اور قومیت کی تفریق سے بالاتر ہوکر بھائی چارگی سے رہتے ہیں۔لیکن کچھ سازشی عناصر قومیت اور لسانیت کو ہوا دیکر اس بھائی چارگی اور اس صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام سازشیں کررہے ہیں جو کہ کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے

۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ٹھٹھہ میں ایک پختون تاجر کی دکان میں آتشزدگی ہوئی جسمیں اسکا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا لیکن چند شرپسند عناصر کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد کیلیے ان پختون تاجروں کو قبضہ مافیا کہہ کر انہیں حراساں کیا گیا جبکہ وہ پختون تاجر اس دکان میں کرایہ دار ہے۔جسکی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختون قوم کاروباری اور امن پسند لوگ ہیں لیکن ہماری

اس محبت اور خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم سے اس سازشی ٹولے کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی پختون تاجر اکیلا نہیں ہے آل سندھی یوتھ پٹھان کی پوری تنظیم اسکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سید شفیع اللہ،آغا نظر آخوند،ایڈوکیٹ اشفاق الرحمن،روزی خان درانی،شاہی جان خلجی،رحیم خان درانی ودیگر موجود تھے۔بعدازاں آغا اسد بابر نے زرین خان کالونی دھابےجی میں حاجی حمایت اللہ محسود کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

Exit mobile version