آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف کی زیر صدارت جمعہ کے روز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو ا
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف کی زیر صدارت جمعہ کے روز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو ا
اجلاس میں ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کے قلیل المہلت سوال کے جواب میں وزیر قانو ن سردار فاروق احمد طاہر نے کہاکہ آزادکشمیر کے تینوں کالجزمیں الحمد اللہ پندرہ اضافی نشستیں (Five for Each) حاصل کر لی گئیں جن کو باقاعدہ حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں فاٹا،
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ضلع جات پر بمطابق کوٹہ تقسیم کیا گیا جس سے پنجاب میڈیکل کالجز میں واقع ہونے والی کمی کو پورا کر لیا گیا ۔ آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز میں پہلے 100 سیٹیں تھیں جنہیں اب 105,105 کر دیا گیا ہے ۔ ممبر اسمبلی عبدالماجد خان کے سوال کے جواب میں وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ پچھلے چار سالوں (جولائی 2016 ءتا ستمبر 2020 ء) میں میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی
میں 409 عدد الاٹمنٹس ایڈ جسٹمنٹس ہوئیں ۔ پچھلے چار سالوں میں میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 02 معاہدہ جات لیز جاری ہوئے ۔ وزیراعظم نے بلدیہ ری الاٹمنٹ متبادل الاٹمنٹ ایڈجسٹمنٹ وغیرہ پر پابندی کے احکامات صادر فرما رکھے ہیں ۔ادارہ نے وزیراعظم کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے نہ تو بلدیہ کی الاٹمنٹ اور نہ ہی ری الاٹمنٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ۔