پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی 184

پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی

پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی‘پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تفصیل کیمطابق تھانہ سٹی کبیروالا کو اطلاع ملی کہ چارمسلح اشخاص واردات کی نیت سے کچہری موڑ موجود ہیں جس پر پولیس ٹیم نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر ریڈکیا اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس ٹیم نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی‘فائرنگ کے تبادلہ میں کنسٹیبل محمدوقاص کو فائر لگا

جنہیں نشترہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے جبکہ ملزمان محمداجمل ولد نسیم قوم لودھی سکنہ ظہورآباد ‘محمد رمضان ولد نثاراحمد قوم راجپوت سکنہ 16/9Rکو زخمی حالت میں اوراسحاق ولد اللہ بخش قوم بھٹی سکنہ19/9R‘توقیر ولد عبدالغفارقوم راجپوت سکنہ16/9Rکو گرفتارکرکے 125اوریونائٹیڈ موٹرسائیکلیں قبضہ پولیس لی گئیں۔شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم کی نمازجنازہ پولیس لائن میں قاری کریم بخش نے پڑھائی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی شاہ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی‘ایم پی اے فیصل اکرم نیازی‘ ضلعی صدرپی ٹی آئی عمران دھول‘ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن‘

ممبران امن کمیٹی شیخ ذالفقارعلی رضوی‘مفتی عمرفاروق‘شہیدکا والدریٹائرڈ سب انسپکٹر محمدارشاد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام‘وکلاء برادری‘صحافی برادری ‘پولیس افسران وجوانوں‘حساس اداروں کے افسران اورشہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ آر پی او ملتان‘ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او ملتان اور ڈی پی او نے شہید کنسٹیبل وقاص عظیم کے لواحقین کو دلاسہ دیا۔آر پی او ملتان سیدخرم علی شاہ نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈٹ جانیوالے شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے ملک اوراپنے محکمے کاسرفخر سے بلند کردیا ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کاجاسکتا ہم شہید کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

اورمشکل کی ہرگھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے آپ کو امر کرلیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی یقینا” پولیس کا ہرافسر اورجوان جذبہ شہادت کی امند لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے انشاء اللہ ضلع خانیوال کو امن کا گہوارہ بنانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ خانیوال پولیس کے جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کررہے ہیں اسی سلسلہ میں وقاض عظیم کی قربانی پوری قوم کے لیے قابل تقلید ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں