قریشی سالٹ سے ایک خاتون حسنا قریشی جو ایک سیاسی جماعت کی پشت پناہی پر ہمیں حراساں کررہی ہے، شیر بانو ملاح، ریشماء ملاح، ناتھی ملاح
ٹھٹھہ ( امین فاروقی )ملاح برادری کی خواتین کا لینڈ مافیا کیخلاف احتجاج دھابیجی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر بانو ملاح، ریشماء ملاح، ناتھی ملاح نے کہا کہ قریشی سالٹ سے ایک خاتون حسنا قریشی جو ایک سیاسی جماعت کی پشت پناہی پر ہمیں حراساں کررہی ہے اور اپنے مسلحہ افراد کو بھیج کر ہمارے گاوں پر دھاوا ڈال کر حملہ کیا جسے ہمارے لوگ زخمی ہوئے ہیں دوسری جانب خود کو بااثر کہنے والی سیاسی جماعت کی پشت پناہی پر ہمیں گاوں خالی کرانے کا کہ رہی ہے اور آئے روز مسلح افراد بیج کر ہمیں حراساں کرتی رہتی ہے
جبکہ حسنا قریشی نے باہر کے لوگوں کو بلاکر ہمارے گاوں کے اطراف بٹھا کر ہمیں یرغمال بنا دیا ہے ایسے میں ہم مظلوم اعلی اختیار اداروں اور ایس پی ٹھٹھہ و ڈی سی ٹھٹھہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری داد رسی کی جائے اور حسنا قریشی کیخلاف قانونی کاروائ کرتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے