پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ وسیم خان کے والدراجہ محمد سلیم خان کی نماز جنازہ ان کے گاؤں مجہوئی میں ادا کر دی گئی
مظفرآباد/گڑھی دوپٹہ(بنارس راجپوت)پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ وسیم خان کے والدراجہ محمد سلیم خان کی نماز جنازہ ان کے گاؤں مجہوئی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین،حکومتی نمائندوں،سماجی شخصیات،محکمہ کے آفیسران و ملازمین، شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والوں، شہریوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء جنازہ نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان مجہوئی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔