ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا 163

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مظفرآباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث مریضوں میں اضافے اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سید ریاض حیدر بخاری، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع مظفرآباد محمد مقصود خان عباسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر سعید اعوان،ڈی ایس پی سٹی، اے سی مظفرآباد، اے سی پٹہکہ نصیر آباد، اے ایس پی ہیڈ کوارٹر، تحصیلدار مظفرآباد اورمتعلقہ تھانوں ایس ایچ اونے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جاری شدہ SOP’s پر عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات شروع کیے جاہیں گے۔

تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارہ جات، کارپوریشن ہا اور بنک ہا میں ملازمین کے لیے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ No Mask, No Entryکو Followکرتے ہوئے کسی بھی شخص اشخاص کو ماسک کے بغیر دفاتر میں داخلہ کی اجاز ت نہ ہو گی۔ضلع ہذا کے انٹری پوانٹس کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جاریہ SOP’s پر عملدرآمد کے لیے مجسٹریٹ و پولیس آفیسران روزانہ کی بنیاد پر تعینات کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر مختلف مقامات (چھتر چوک، زیرو پوائنٹ، برہان وانی چوک، انٹری پوائنٹ مدینہ مارکیٹ حمام والی مسجد، نیلم برج شوکت لائن) پر ماسک کے استعمال اور ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جاریہ SOP’sپر بذریعہ مجسٹریٹ پولیس عملدرآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔ کاروباری مراکز دوکانات کے اندر No Mask, No Service پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹس میں ماسک کے بغیر سفر کرنے پر پابندی ہو گی اور حکومتی ایس او پیز کے مطابق گاڑیوں میں 50فیصد سواریوں پر عملدآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کورونا کیسز والے ایریاز کی روزانہ کی بنیاد پر نشاندہی کریں گے جس کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہویے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ کوروناوائرس کی تیسری لہر تیز ی سے پھیل رہی ہے اور دن بدن تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انتظامی اور پولیس افسران کے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران بہترین کام کیا اس مرتبہ بھی اسی کمٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اس حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور عوام الناس کو اس مرض سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں