آزادکشمیر کے عام انتخابات خواتین کی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے فوری طور پر اصلاحات کی جائیں سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے،شاہین کوثر ڈار 134

آزادکشمیر کے عام انتخابات خواتین کی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے فوری طور پر اصلاحات کی جائیں سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے،شاہین کوثر ڈار

آزادکشمیر کے عام انتخابات خواتین کی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے فوری طور پر اصلاحات کی جائیں سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے،شاہین کوثر ڈار
مظفرآباد ( بنارس راجپوت ​)ڈپٹی سکر ٹیری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و سابق ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار نےکہا ہے کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات خواتین کی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے فوری طور پر اصلاحات کی جائیں سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں پر خواتین امیدوار نامزد کریں گلگت بلتستان میں کل 24 اور خواتین کی 6 نشستیں ہیں موجودہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے قائد حزب اختلاف ہوتے ہوئے

خواتین کی نشستوں میں اضافے کی حمایت کی تھی لیکن حکومت نے اسمبلی کی چار نشستوں میں تو اضافہ کیا لیکن خواتین کی نشستوں میں اضافہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا جائے پاکستان میں انتخابات سے پہلے مخصوص نشستوں پر خواتین کی نامزدگی کے کاغذات الیکشن سے پہلے جمع کئے جاتے ہیں

جبکہ آزادکشمیر میں الیکشن کے بعد سیاسی کارکن خواتین نظر انداز ہوجاتی ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیئں ہر حلقے میں انتخاب کے دوران دس سے پندرہ فیصد ووٹ خواتین کا لازمی کاسٹ ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ مراعات اور سہولت میں پنجاب اور بلوچستان کی مثال دی جاتی ہے لیکن خواتئن کی نشستوں کا معاملہ جوں کاتوں ہے ۔یہ بینادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے انھوں نے کہا کے ہمیں یقین ہے کے آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں