ایم ٹی بی سی اوربحریہ فاونڈیشن کی ٹیم کے اعزاز میں نعمان پورہ کی مقامی کیمونٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی 158

ایم ٹی بی سی اوربحریہ فاونڈیشن کی ٹیم کے اعزاز میں نعمان پورہ کی مقامی کیمونٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی

ایم ٹی بی سی اوربحریہ فاونڈیشن کی ٹیم کے اعزاز میں نعمان پورہ کی مقامی کیمونٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی

باغ( بنارس راجپوت)ایم ٹی بی سی اوربحریہ فاونڈیشن کی ٹیم کے اعزاز میں نعمان پورہ کی مقامی کیمونٹی کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ریٹایرڈ لوکل گورنمنٹ ظہیر گردیزی، سردار مشتاق خان،کمانڈر خاور ندیم،پراجیکٹ لیڈرعدنان رانا، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ، صدر معلم ہای سکول ڈھل قاضیاں مقصود احمد، کیمونٹی کے نمائیندگان محمد الیاس، سجاد احمد، اظہر شوکت، خواجہ نذیر،

خواجہ شفیق،ڈالفقار، وسیم،نوید،خواجہ شبیر،خواجہ لطیف، صدیق، حاجی گلزار، نزاکت و دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ہم بحریہ فاونڈیشن کے اشتراک سے باغ کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کیا ہے۔ اس سینٹر میں جدید سامان اور دیگر لوازمات پورے کر لیے ہیں اور سٹاف کی بھرتیوں کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا اس ووکیشنل سینٹر کے قیام سے مقامی کیمونٹی تربیت حاصل کرے گی جس سے انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اور انکا معیار زندگی بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مقامی کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ ہمارا فوکس عوامی فلاح و بہبود کے کام ہیں

جس میں ہم مقامی کیمونٹی کے تعاون سے مزید کام کر یں گے۔ ایم ٹی بی سی کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام سے فنی تعلیم کو فروغ ملے گا جس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ مزید انٹرنیشنل اداروں سے معاہدے بھی پایپ لاین میں ہیں جن کے فائنل ہونے پر مزید منصوبہ جات شروع کریں گے۔اس موقع پر مقامی کمیونٹی کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام پر دونوں آرگنایزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایم ٹی بی سی اور بحریہ فاونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کیمونٹی کے لیے منصوبہ جات شروع کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں