Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پنجاب بھر کی طرح ضلع خانیوال میں ایسٹرکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نہایت سادگی کیساتھ منایا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پنجاب بھر کی طرح ضلع خانیوال میں ایسٹرکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نہایت سادگی کیساتھ منایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کے احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس کی جانب سے ضلع خانیوال میں چرچز پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ کرسچن کمیونٹی کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اوروہ بلا خوف وخطر اپنے ایسٹر کی خوشیاں مناسکیں۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں چرچز کی سکیورٹی کے لیے 04 ڈی ایس پی

‘ 14 انسپکٹر‘ 34 سب انسپکٹر‘ 37 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ‘34 ہیڈ کنسٹیبل‘ 339 کنسٹیبل‘ 14 لیڈیز اہلکار‘ 88 پی کیو آر اور 178 ویلنٹیئیرز تعینات کیے گئے۔ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سمیت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا گیا اورویلنٹینئرکے ذریعہ تلاشی کے عمل سے گزرکرشرکاء کو تقریبات میں جانے کی اجاز ت دی گئی اسی طرح ٹریفک پولیس کی جانب ٹریفک نظام کو بھی موثر بنایا گیا جبکہ شہرکے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کے دوران افراد اورگاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی اسکے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے جوان چرچز اورمسیحی آبادی کے گرد گشت کناں رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

Exit mobile version