Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بی ایم پی میں لوٹ سیل 20 تیتر،15 ہزار روپے میں شولڈر پرموشن لے لو لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے سامنے بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک ربڑسٹیمپ بن گئے

بی ایم پی میں لوٹ سیل 20 تیتر،15 ہزار روپے میں شولڈر پرموشن لے لو لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے سامنے بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک ربڑسٹیمپ بن گئے

بی ایم پی میں لوٹ سیل 20 تیتر،15 ہزار روپے میں شولڈر پرموشن لے لو لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے سامنے بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک ربڑسٹیمپ بن گئے

بی ایم پی میں لوٹ سیل 20 تیتر،15 ہزار روپے میں شولڈر پرموشن لے لو لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے سامنے بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک ربڑسٹیمپ بن گئے

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سے)بی ایم پی میں لوٹ سیل 20 تیتر،15 ہزار روپے میں شولڈر پرموشن لے لو لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے سامنے بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک ربڑسٹیمپ بن گئے، دفعدارضیاء اللہ لنڈ کوبغیر ڈیپیسی کے جمعدار کے شولڈر پرموشن دے دی گئی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے شولڈر پرموشن پر پابندی کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑادی گئیں، ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت عوامی حلقوں کی جانب سے کارروائی کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بارڈر ملٹری پولیس میں انتہائی بھونڈے انداز میں قاعدے قانون کو بلائے طاق رکھتے ہوئے شولڈر پرموشن کی لوٹ سیل لگادی گئی ہے،بی ایم پی ذرائع کے مطابق تھانہ ممدانی کے دفعدار ضیاء اللہ لنڈ سے لائن آفیسر نجیب اللہ قیصرانی نے بی ایم پی کمانڈنٹ کے نام پر 20تیتر اور15000روپے وصول کئے جس کے بدلے میں تھانہ ممدانی جاکر ضیاء اللہ لنڈکو شولڈر پرموشن دیکر اسے تیسراسٹار لگایا،جس سے ضیاء اللہ لنڈ ٹوسٹار دفعدارسے تھری سٹارجمعدار/سرکل آفیسر بن گیا،بی ایم ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ضیاء اللہ لنڈ نے تھانہ ممدانی میں بطور سرکل آفیسر رپٹ بھی درج کی ہے،

قانون جاننے والوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سیٹ خالی پڑی ہے تو قانون کے مطابق کسی بھی اہلکار یا آفیسر کو اس کا رینک یا کیڈر تبدیل کئے بغیر اس سیٹ پر اسے تعینات کر کے اس سے ڈیوٹی لی جا سکتی ہے، اگرکسی اہلکار کو محکمانہ ترقی دینا ہوتو اس کیلئے سب سے پہلے DPC بنے گی جس میں اس اہلکار یا آفیسر کا میرٹ دیکھا جاتا ہے پھر پرموشن پراسس کو قانونی طریقے سے مکمل کیا جاتا ہے،لیکن بی ایم پی میں سیاسی دباؤ اقرباپروی نے بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک کو ربڑسٹیمپ بنا دیا ہے جس کی موجودگی میں لائن آفیسر نجیب اللہ قیصرانی ضیاء اللہ لنڈ کوجعلی شولڈر پرموشن دلا کر سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی صریح خلاف ورزی کی ہے،اس سے قبل بھی تھانہ راکھی گاج میں تعینات نائب دفعداراقبال لغاری کوبھی غیر قانونی طور پر شولڈر پرموشن دیکر دفعدار کا شولڈر لگایا گیا تھا جس پر ایک شہری حسنین احمد نے کمشنر ڈیرہ غازیخان کو ایک درخواست گذاری

جس میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اقبال لغاری جوکہ نائب دفعدارہے وہ دفعدار کی وردی پہن کر دفاتر اور عدالتوں میں پیش ہوتا ہے جس کی بارڈرملٹری پولیس لوور کے آفیشل پیج پر بھی اس کی پوسٹ لگی ہوئی ہے۔ایساکیونکر اور کس کی پشت پناہی سے ہورہاہے اس بابت انکوائری کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔شہری کی درخواست پرجب کمشنر ڈیرہ غازیخان نے سینئرکمانڈنٹ ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک سے رپورٹ طلب کی تو انہوں نے فوری طور پر اقبال لغاری کاجعلی پرموشن شولڈر اتروا دیا اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی

کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی اس طرح اس معاملے کو دبا دیا گیا۔جعلی شولڈر پرموشن پر ترقی پانے والے بی ایم پی ملازمین کے بارے میں تحقیقات اور انویسٹی گیشن کا سلسلہ جاری ہے،۔دوسری طرف عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب اختیار سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو روند کر جعلی شولڈر پرموشن میں ملوث آفیسران اور اہلکاروں کیخلاف آزادنہ تحقیقات کرائیں اوراس میں ملوث اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ جعل سازی کا سدباب ہوسکے اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی بے توقیری کوئی نہ کرسکے۔

Exit mobile version