پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے دشمن کی زبان بولتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی سیاستدان اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے دراصل دشمن کی زبان بولتے ہیں، یہ وطن دشمن پاک فوج کے خلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ ان نام نہاد وطن پرست سیاستدانوں نے پاکستان کی کونسی خدمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ کچھ مفادپرست سیاستدانوں کی کرپشن اور وطن فروشی کی وجہ سے بدنام ہوا ہے،
پاک فوج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی محافظ ہے اور پاکستانی قوم اپنے محافظوں اور محسنوں سے بے انتہا محبت کرتی ہے، آج اگر پاک فوج نا ہوتی تو عراق، لیبیا اور افغانستان کی طرح ہم بھی بدامنی کا شکار ہوتے اور غلاموں سی زندگی گزار رہے ہوتے، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ میں پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ پاک فوج کے خلاف وطن دشمنوں کا ایجنڈہ ناکام بنادیں اور انکو بتادیں کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج سے بے پناہ محبت کرتی ہے