Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آر پی او فیصل راناسے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر کی وکلاء کے وفد کے ہمراہ ملاقات

آر پی او فیصل راناسے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر کی وکلاء کے وفد کے ہمراہ ملاقات

آر پی او فیصل راناسے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر کی وکلاء کے وفد کے ہمراہ ملاقات

آر پی او فیصل راناسے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر کی وکلاء کے وفد کے ہمراہ ملاقات

ڈیرہ غازی خان (فخرالزمان لکھیسرسے )آر پی او فیصل راناسے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر کی وکلاء کے وفد کے ہمراہ ملاقات،عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے تمام قانونی اقدامات کو سپورٹ کرتے رہیں گے،وکلاء قیادت کی یقین دہانی،قانون کی عملداری کے لئے قانونی اقدامات پر پولیس اور وکلاء کا اکٹھا ہونا ہی معاشرے میں قانون شکنوں کو قانون کی نکیل ڈال سکتا ہے،آر پی ا وفیصل رانا کا مؤقف،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر عظمت الاسلام غلزئی اور دیگر وکلاء نے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا سے ملاقات کی

اس موقع پر ڈی جی خان میں قانون شکنوں کو قانون کی نکیل ڈالنے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے قانونی اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی،بار کے صدر نے کہا کہ جب سے فیصل رانا نے بطور ریجنل پولیس کمانڈر یہاں پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں علاقہ کے لئے خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت گینگوں کو قانون کے شکنجے میں قانونی انداز جکڑا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ فیصل رانا کی200دنوں کی کارکردگی میں کروڑوں روپے کی ریکوری سے ثابت ہو رہا ہے کہ یہاں پر سنگین وارداتوں میں نمایاں کمی جبکہ وارداتوں کو ٹریس کرنے،ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری میں کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے،وکلاء برادری عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس کے تمام قانونی اقدامات کو مکمل سپورٹی کرتی رہے گی،

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی جی خان کی وکلاء برادری مکمل قانون پسند،قانون کی حکمرانی کے لئے عملی جدوجہد کرنے والی کمیونٹی ہے،اگر وکلاء جیسے با اثر قانون پسند طبقہ کی سپورٹ نہ ہوتی تو 200دنوں میں پولیس کو اتنی بڑی کامیابیاں نہ ہو سکتیں،انہوں نے کہا کہ پولیس اور وکلاء دونوں کا مقصد عوام کو قانونی تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہے اگر پولیس اور وکلاء اکٹھے ہو جائیں تو یہ منزل روزانہ کی بنیاد پر عوام کو مل سکتی ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے وکلاء کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں،قانون پر عمل داری کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے ملنے والے مشوروں پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

Exit mobile version