ریجنل پولیس آفیسر ملتان سیدخرم علی سے ڈی پی او آفس خانیوال میں ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی صوبائی وزیر پنجاب زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،و دیگر نے ملاقات
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سیدخرم علی سے ڈی پی او آفس خانیوال میں ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی صوبائی وزیر پنجاب زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،ایم این اے ظہور حسین قریشی،ایم پی اے سید علی عباس شاہ،ایم پی اے سید ڈاکٹر خاور علی شاہ اور ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے ملاقات کی ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم بھی اس دوران موجود تھے ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ممبران اسمبلی نے پنجاب حکومت کی ترجیحات کے مطابق ضلع خانیوال میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا
ممبران اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ روز کے پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی بخوبی کررہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مقدم جان کر اپنی جانیں قربان کررہی ہے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ امن قائم رکھنے میں عوامی نمائندوں کا تعاون ناگزیر ہے عوام سے براہ راست رابطوں کی وجہ سے علاقہ میں ہونے والی سماج دشمن سرگرمیوں کے بارے میں منتخب نمائندوں کو جلد آگہی مل سکتی ہے جس سے فائدہ اٹھا کر پولیس اس علاقہ میں سرگرم جرائم پیشہ افراد یا گروہوں کا
سراغ جلد از جلد لگا کر انہیں پابند سلاسل کر سکتی ہے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ پولیس دشوار گزار اور دریائی علاقوں میں جرائم پیشہ ان کی پناہ گاہوں اوران کے سرپرستوں کا ریکارڈ مرتب کررہی ہے اس اقدام سے جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اس ملاقات میں ممبران اسمبلی کی طرف امن و امان کی مجموعی صورتحال اور منشیات سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا