Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر نگرانی پولیس لائنز خانیوال میں تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر نگرانی پولیس لائنز خانیوال میں تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خانیوال پولیس اورپٹرولنگ پولیس کے جوانو ں نے خون کے عطیات دئیے۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے اس سلسلہ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے خون کے عطیات دے

کر ایک مثال قائم کی ہے جس سے معاشرے کے عام لوگوں میں بھی خون دینے کا رجحان فروغ پائے گا عوام بالخصوص نوجوان نسل آگے بڑھے اور اپنے خون کا عطیہ دے تاکہ تھیلیسیمیا اورہیموفیلیاکے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو برقرار کھا جا سکے۔انہو ں نے کہاکہ خون کا عطیہ دینا جان کا صدقہ ہے

ا س مرض میں مبتلابچوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ان بچوں کی زندگی کا انحصار انتقالِ خون پر ہے اسی لیے ہم نے ان بچوں کو خون کی فراہمی کے لیے بلڈ کیمپ لگایا ہے۔اس موقع پر سٹی کیئرمیڈیکل سنٹر او ربائیو ٹیک کے تعاون سے پولیس ملازمین کی ہڈیوں‘ویٹامن ڈی‘کیلشیم‘نیوروتھراپی اورشوگرکے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئرکیساتھ ساتھ صحت کے حوالہ سے ہرممکنہ اقداما ت کیے جارہے ہیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ محکمہ پولیس کی شان وہ بہادر شہداء پولیس ہیں جنہو ں نے فرض کی ادائیگی اورعوام کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے ندرانے پیش کیے

ان بہادرسپوتوں کی فیملیز کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑا جائیگاان کی صحت اورتعلیم کے حوالہ سے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رہیگا۔شہریوں کی جانب سے محکمہ پولیس کے اس اقدام کو سراہا گیا۔شہریو ں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ قابل ستائش عمل اور انسانیت کی خدمت ہے۔

Exit mobile version