میرپورریجن پولیس نے ایک ماہ میں 551 ملزمان گرفتارکیے۔ منشیات کے 46 مقدمات میں 64 اور اسلحہ کے 21 مقدمات میں 21 ملزمان گرفتار 160

میرپورریجن پولیس نے ایک ماہ میں 551 ملزمان گرفتارکیے۔ منشیات کے 46 مقدمات میں 64 اور اسلحہ کے 21 مقدمات میں 21 ملزمان گرفتار

میرپورریجن پولیس نے ایک ماہ میں 551 ملزمان گرفتارکیے۔ منشیات کے 46 مقدمات میں 64 اور اسلحہ کے 21 مقدمات میں 21 ملزمان گرفتار

میرپور(پی آئی ڈی)میرپورریجن پولیس نے ایک ماہ میں 551 ملزمان گرفتارکیے۔ منشیات کے 46 مقدمات میں 64 اور اسلحہ کے 21 مقدمات میں 21 ملزمان گرفتار۔ 214 بوتل شراب، 16 کلوگرام چرس اورآدھاکلوہیروئن برآمد۔ 26 پستول تیس بور اور 09 رائفل ریپیٹربرآمد۔ مجرمان اشتہاری اور کورونالاک ڈاؤن کے متعلق ایس ایس پی میرپور،کوٹلی اور بھمبرکوواضح ہدایات جاری کیں۔ بہترین کارکردگی پرانسپکٹرعمران قاسم،نوید احمداور مہتاب اسلم وغیروہ کوڈی آئی جی میرپورسجاد حسین کی طرف سے انعام۔
میرپورڈویژن میں مارچ میں 327 مختلف مقدمات درج ہوئے جن میں ضلع میرپور میں 121،ضلع بھمبرمیں 68 اور ضلع کوٹلی میں 138 مقدمات درج ہوئے۔ تینوں اضلاع کی پولیس نے کل 551 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات میں 16 کلو 130 گرام چرس،214 بوتل شراب، 450 گرام ہیروئن، 10 گرام ڈرگ آئس برآمد کرتے ہوئے 64 ملزمان کوگرفتار کیاگیا۔
ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس آفس میرپورکی تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں 21 مقدمات میں 26 پستول، 09 رائفل رپیٹربرآمد کرتے ہوئے 37 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس میرپورچوہدری سجاد حسین نے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم، ایس ایس بھمبر چوہدری محمدامین، ایس ایس پی کوٹلی راجہ محمداکمل کوسماج دشمن عناصرکے خلاف اور کورونالاک ڈاؤن میں ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ایس پی اورڈی ایس پی صاحبان بازاروں میں داخل ہونے والے راستوں کاہرروز جائزہ لیں اورانتظامیہ کے ساتھ مل کرایس او پیز پرعملدرآمد کویقینی بنائیں۔ مارچ 2021 میں بہترین کارکردگی دکھانے پرانسپکٹرعمران قاسم،مہتاب اسلم اور نوید احمد سمیت 12 پولیس اہلکاران کونقد انعام اور اسناد بھی دی گئی ہیں جبکہ مایوس کارکردگی پر6 اہلکاران کوسزاؤں کی توثیق کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں