کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا دورہ کیا وہاں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء خودونوش کی فراہمی کا جائزہ 192

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا دورہ کیا وہاں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء خودونوش کی فراہمی کا جائزہ

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا دورہ کیا وہاں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء خودونوش کی فراہمی کا جائزہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا دورہ کیا وہاں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء خودونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا-ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے-کمشنر اور آر پی او نے چینی،آٹے سمیت دیگر سٹالز ، اور فئیر پرائس شاپس پر اشیاء کی دستیابی، معیار کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اظہار اطیمنان کیا- انہوں نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے اشیاء کے معیار اور ریٹس بارے دریافت کیا-اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں-چینی آٹے پر ریکارڈ سبسڈی کیساتھ فیئر پرائش شاپس پر13 اشیاء رمضان بازاروں میں لگائے گئے دیگر سٹالوں سے بھی کم قیمت پر میسر ہیں-انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو اچھی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں رمضان بازاروں میں رکھوانے کی ہدایت کی-ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ریجن کے تمام رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں رمضان بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑنے کے لئے انتظامیہ کے شابہ بشانہ ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں