ڈویژنل انتظامیہ گندم خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی-کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور آر پی او سید خرم علی نے پرچیز سنٹر کا اچانک دورہ کرکے وہاں گندم کی ان لوڈنگ،باردانہ کے اجراء کا جائزہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈویژنل انتظامیہ گندم خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی-کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور آر پی او سید خرم علی نے پرچیز سنٹر کا اچانک دورہ کرکے وہاں گندم کی ان لوڈنگ،باردانہ کے اجراء کا جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے-کمشنر اور آر پی او نے گندم کی آمد،باردانہ کے اجراء کا ریکارڈ بھی چیک کیا-اور سنٹر پر آنے والے کسانوں سے سہولیات بارے دریافت کیا-
کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خریداری مراکز کا کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کسان گندم سرکاری سنٹرز پر فروخت کرکے اپنی محنت کا پورا معاوضہ حاصل کریں انہوں نے بتایا کہ گندم کی پرائیویٹ خریدو فروخت پر پابندی ہے گندم کے ذخیرہ اندوزی اور ضلع سے باہر لے جانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے-آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فوڈ سنٹرز پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لئے اضلاع کے خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں مکمل فنگشنل ہی