Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ کا ہے: صدر مملکت

فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔

صدر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ہر ادارے، ہر چیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہو گا، 2018 تک یہ مافیا آگے جا رہے تھے ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا، جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، وہ شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں سب اپنے اپنے مفاد کے لیے کھیلے، پی ڈی ایم میں سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا جن کی اسمبلی میں اتنی موجودگی نہیں تھی۔

تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر قوم میں کوئی دو رائے نہیں، دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے مؤثر آواز اٹھانے والا عمران خان ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا فرانسیسی حکومت نے کہا کہ آپ اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، احتیاط کرنا ہو گی، چنگاری کو آگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

Exit mobile version