پاکستان کی سیاست اور معیشت پر چند کرپٹ خاندانوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے، کیپٹن عاصم ملک 307

پاکستان کی سیاست اور معیشت پر چند کرپٹ خاندانوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاکستان کی سیاست اور معیشت پر چند کرپٹ خاندانوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ)ممتاز پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت پر چند کرپٹ خاندانوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے، یہ کرپٹ خاندان ناصرف ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار ہیں بلکہ یہ بے حس خاندان ہر حکومت کا حصہ بن کر عوام کا مزید خون نچوڑتے ہیں، پاکستان میں ان خاندانوں نے غریب عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ کرپٹ ٹولہ ہر حکومت میں شامل ہوتا ہے

اور اپنے مفادات کے لیے کام کرتا ہے، اس کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے لیکن انکی ہوس ختم نہیں ہورہی، انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ خاندان نشان عبرت بنانے کے لائق ہیں لیکن ہمارا المیہ ہے کہ یہ کرپٹ خاندان آج 22 کروڑ پاکستانیوں کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں جبکہ انکو کوئی پوچھنے اور روکنے والا نہیں، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور ان کرپٹ خاندانوں کو عبرت کا نشان بنادیں میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں