ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی نے رمضان بازار جہانیاں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حکومتی ہدایات کیمطابق انتظامی امور اور صارفین کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں کی جانچ پڑتال کا جائزہ 181

ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی نے رمضان بازار جہانیاں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حکومتی ہدایات کیمطابق انتظامی امور اور صارفین کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں کی جانچ پڑتال کا جائزہ

ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی نے رمضان بازار جہانیاں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حکومتی ہدایات کیمطابق انتظامی امور اور صارفین کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں کی جانچ پڑتال کا جائزہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رمضان بازار جہانیاں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے حکومتی ہدایات کیمطابق انتظامی امور اور صارفین کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں کی جانچ پڑتال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار کا ایک سرے سے دوسرے سرے تک لگائے گئے سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اوراشیائے خوردونوش کے نرخ‘معیاراوراوزان کی جانچ پڑتا ل کی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازار وں کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کرونگا‘

ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاران اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور الرٹ ہو کر سرانجام دیں کیونکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے‘رمضان بازارو ں میں آنیوالے والے خریداروں کے لیے معیاری اوربہترین کوالٹی کی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں موجودہیں۔ بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے گندم خریداری مرکز جہانیاں کا بھی دورہ کیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سلمان بابر‘ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ سیال ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ دریں اثناء ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن خانیوال کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی ودیگر پولیس افسران موجودتھے۔ ڈی پی او نے وزٹ کے دوران صفائی ستھرائی اورزیرتعمیر منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو منصوبہ جات جلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہو ں نے ایچ ٹی وی اورپی ایس وی ٹیسٹ کے امیدواران کے لیے وسیع کیے جانیوالا ڈرائیونگ ٹریک کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ٹریفک انسپکٹرہیڈکوارٹراشرف بلوچ نے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں