وزیر اعلی پنجاب کے وژن کیمطابق رمضان بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء پر تاریخی سبسڈی کی فراہمی جاری ہے ضلع خانیوال کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا بے پناہ رش سہولیات پر اطیمنان کا اظہار
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کیمطابق رمضان بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء پر تاریخی سبسڈی کی فراہمی جاری ہے ضلع خانیوال کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا بے پناہ رش سہولیات پر اطیمنان کا اظہار یہ بات سیکرٹری سوشل ویلفئیر پنجاب حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہمراہ رمضان بازار خانیوال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی-سیکرٹری سوشل ویلفئیر پنجاب نے رمضان بازار میں چینی،آٹے سمیت دیگر سٹالز ، اور فئیر پرائس شاپس پر اشیاء کی دستیابی، معیار کا جائزہ لیا اور
خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے اشیاء کے معیار اور ریٹس بارے دریافت کیا-انہوں نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے چینی پر15 روپے کی سبسڈی ماضی میں پہلے کبھی پہلے نہیں دی گئی-انہوں نے ہدایت کی کہ اچھی کوالٹی کی تمام اشیاء خوردونوش شام تک وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں فیئر پرائش شاپس پر بھی 13 اشیاء رمضان بازاروں میں لگائے گئے دیگر سٹالوں سے بھی کم قیمت پر میسر ہیں-انہوں نے بتایا کہ تمام رمضان بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے-