Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران220 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران220 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 05مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 04کاتعلق پونچھ اور01کا کوٹلی سے ہے، 151مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1268افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے33کاتعلق مظفرآباد،4کا جہلم ویلی،4کا نیلم،19کا پونچھ،33کا باغ،38کا پلندری،40کا میرپور، 26کا بھمبر اور23کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 165113افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں

اور15524افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے12775افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 2316مریض زیر علاج ہیں 433مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے62 کا تعلق مظفرآباد،9کا جہلم ویلی،9کا نیلم،77کاپونچھ،48کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 124 کاتعلق میرپور،40کابھمبراور50کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2316مریضوں میں سے2223مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ93مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Exit mobile version